Home » Gujranwala » حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے ، محمد یوسف

حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے ، محمد یوسف

گوجرانوالہ(جنرل رپورٹر)حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے بدامنی کے واقعات نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے کسی کی جان و مال محفوظ نہیں، ان خیالات کا اظہار چیمبر آف کامرس کی رائس شیلرز کمیٹی کے چیئرمین چودھری محمد یوسف سندھو نے غلہ منڈی میں رائس شیلرز اینڈ کمیشن ایجنٹس کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ عوام نے حقیقی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اب وہ دن دور نہیں جب مسلم لیگ (ن) دوبارہ اقتدار میں آئے گی اور عوام کو ان مسائل سے نجات دلائے گی، انہوں نے کہا کہ حکومت نے کرپشن چھپانے کیلئے آئین، عدلیہ اور جمہوریت کو داؤ پر لگا دیا، کسی کو ملک کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ غربت، بیروزگاری و پسماندگی منہ چڑا رہی ہے، حکمران کشکول لیکر پھرتے ہیں جبکہ خودمختاری داغ دار ہو چکی ہے۔