Home » Gujranwala » پارک کی آڑمیں خرچ ہونے والے کروڑوں روپے کی تحقیقات کرائی جائے،مرزامحمدافضل

پارک کی آڑمیں خرچ ہونے والے کروڑوں روپے کی تحقیقات کرائی جائے،مرزامحمدافضل

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پاک کشمیرویلفیئرآرگنائزیشن کے صدرمرزامحمدافضل بیگ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چڑیا گھرکیلئے مخصوص 33ایکڑاراضی پرکروڑوں روپے کی لاگت سے سٹی پارک کی تعمیرشروع کی جبکہ لینڈمافیا کا قبضہ متحکم کرنے کے بعدپارک کی تعمیرکاپروگرام ختم کرکے نندی پورٹاؤن انتظامیہ کوہدایت کی ہے کہ وہ اس جگہ پرپلے گراؤنڈتعمیرکرے۔شہریوں میں اس تبدیلی سے پریشانی میں لہرڈورگئی۔انہوں نے کہا کہ پارک کی آڑمیں خرچ ہونے والے کروڑوں روپے کی تحقیقات کرائی جائے اوراس قومی سرمائے کے ضیاع کے ذمہ داروں سے وصولی کی جائے انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے شہرکے پارکوں کی تعمیرومرمت کیلئے سات کروڑروپے کا پیکچ دیا جبکہ انتظامیہ نے چڑیاگھرکیلئے مختص 33ایکڑمیں سے 19ایکڑاراضی پرسٹی پارک کی تعمیرشروع کی۔مگرکروڑوں روپے خرچ ہونے کے بعدسٹی پارک کی تعمیرمکمل نہ کرنا شہریوں سے ناانصافی ہے۔یادرہے کہ کچی پمپ والی میں33ایکڑجگہ سابق میونسپل کارپوریشن کی ملکیت تھی،جس پرلینڈمافیا نے ناجائزقبضہ کررکھا تھا سرکاری سروے اورنشاندہی کیمطابق133افرادکے قبضہ میں43کنال10مرلہ جبکہ ایک صنعتکار کے قبضہ میں 3ایکڑاراضی ثابت ہوئی تھی۔جب انتظامیہ کی جانب سے قبضہ گروپوں کونوٹس جاری کئے گئے تو قومی نمائندوں نے انتظامیہ پرائراثراندازہوکرقبضہ گروپوں کوتحفظ فراہم کرکے معاملہ دبادیا۔جبکہ اس سال کے شروع میں انتظامیہ نے اراضی کوواگزارکروائے بغیرسٹی پارک کی تعمیرشروع کردی اوراردگردچاردیواری تعمیرکرکے سرکاری اراضی قبضہ گروپوں کے رحم وکرم پرچھوڑدی۔