Home » Entertainment » پرویز الٰہی کا کارکنوں کے ساتھ نارواسلوک قابل مذمت ہے،شیخ نوید

پرویز الٰہی کا کارکنوں کے ساتھ نارواسلوک قابل مذمت ہے،شیخ نوید

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)چوہدری پرویز الٰہی کا کارکنوں کے ساتھ نارواسلوک قابل مذمت ہے کارکنوں کے مطالبات اور مسائل کے حل کرنے کی بجائے ان کی خوصلہ شکنی کی جارہی ہے جس سے مسلم لیگ ق کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے چوہدری پرویز الٰہی ڈپٹی وزیر اعظم بننے کے بعد کارکنوں سے دور ہوچکے ہیں قیادت کی عدم توجہہ اور بدسلوکی کی بدولت جماعت بکھر گئی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری شیخ نوید نے پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ق کی قیادت نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو آئندہ انتخابات میں جماعت کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے قیادت نے ہمیشہ جماعت کی بجائے ذاتی مفادات کا سوچا ہے پارٹی راہنماؤں کو اعتماد میں لئے بغیر فیصلے کرکے چوہدری برادران نے مسلم لیگ کو تباہ کردیا ہے .