Home » Gujranwala » صوبے میں تعلیمی سہولیات کا فقدان پوری قوم کیلئے تشویشناک ہے، طارق گجر

صوبے میں تعلیمی سہولیات کا فقدان پوری قوم کیلئے تشویشناک ہے، طارق گجر

گوجرانوالہ (جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما اور ایم پی اے چوہدری محمد طارق گجر نے کہا ہے کہ پنجاب میں ناقص تعلیمی سہولیات بارے چیف جسٹس کے ریمارکس صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ، اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود صوبے میں تعلیمی سہولیات کا فقدان پوری قوم کیلئے تشویشناک ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کیلئے آنیوالے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، چوہدری محمد بخش چوہدری سعید گجر ، عرفان گجر ، چوہدری عمران الہی ، ڈاکٹر محمد مالک و دیگر بھی موجود تھے ، چوہدری محمد طارق گجر نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے دانش سکولوں کے منصوبے پر اربوں روپے ضائع کر دیئے ہیں ، اگر یہی رقم صوبے کے سرکاری سکولوں پر خرچ کر دی جاتی تو ان میں بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکتی تھیں ، انہوں نے کہا کہ قبرستان میں قائم گرلز سکول فرید ٹاؤن بارے عدلیہ کا از خود نوٹس پنجاب حکومت کی بیڈ گورنس ثابت کرنے کیلئے کافی ہے۔