Home » Gujranwala » لوڈشیڈنگ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے،نعیم الرحمن

لوڈشیڈنگ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے،نعیم الرحمن

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنما رانانعیم الرحمن خاں نے کہا ہے کہ صنعت اور تجارت تباہ ہورہی ہے ۔ لوڈشیڈنگ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ حکمران اتحاد عوام کا خون چوس رہا ہے ۔مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی عوام دشمنی واضح ہوگئی، ساڑھے چار سالہ دور میں قوم کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں ملا۔ ملک کو امن اور خوشحالی پاکستان تحریک انصاف کی قیادت ہی دے سکتی ہے ملک میں انقلاب صرف پاکستان تحریک انصاف ہی لاسکتی ہے عوام قائد انقلاب عمران خان کا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنی بھرپور رابطہ مہم کا آغاز کیا ہوا ہے اس کے مثبت نتائج مل رہے ہیں ملک بچانے کا وقت آچکا ہے عوام کو امن اور خوشحالی کا تحفہ دیں گے ۔حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ۔عوامی رابطہ مہم کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کا مقصد اور منشور گھر گھر پہنچایا جا رہا ہے۔ عوام آزمائے ہوئے چہروں کو مسترد کردیں اور نظام کی تبدیلی ملک بچانے کا واحد حل ہے ۔