Home » Gujranwala » عمران خان کی زندگی ایک شفاف آئینہ کی مانند ہے۔سجادحسین چھینہ

عمران خان کی زندگی ایک شفاف آئینہ کی مانند ہے۔سجادحسین چھینہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء سجاد حسین چھینہ نے ایک افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی زندگی ایک شفاف آئینہ کی مانند ہے۔عمران خان کی سیاست سے اختلاف کیا جاسکتا ہے مگران کے کردارپرانگلی نہیں اٹھائی جاسکتی۔شوکت خانم ہسپتال خالصتاً ایک رفاعی وفلاحی ادارہ اوربلاشبہ قومی اثاثہ ہے ،اس قومی ادارے کومنفی سیاست میں گھسیٹنا شرمناک اورقابل مذمت ہے۔افسوس ہے کچھ لوگ اپنی پے درپے ناکامی اوربدنامی سے بھی کچھ نہیں سیکھتے ۔پاکستانیوں کے نزدیک سرطان کے مریضوں کی ویلفیئرکیلئے عمران خان سے زیادہ قابل اعتماد اورکوئی نہیں ہے۔سجاد حسین چھینہ نے مزید کہا کہ عمران خان سیاست میں کسی عہدے کیلئے نہیں بلکہ اس عہدکے تحت آئے ہیں جوانہوں نے ملک وقوم کی تعمیروترقی اورخوشحالی کیلئے اپنے آپ سے کیا تھا۔ ان کی سیاست میں آ مد سے پہلے ہی دنیا میں ایک منفردشناخت ہے ،وہ پاکستان کافرسودہ نظام بدلناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موروثی سیاست سے نجات اوراستحصالی نظام کیخلاف بغاوت اورمزاحمت کیلئے عوام کوعمران خان کی قیادت میں اپنا اپنا کرداراداکرناہوگا۔آج پاکستان کوایک نئے سرے سے تعمیر کرنے کی ضرورت ہے اوروہ صرف عمران خان کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ پاکستان کیلئے کھیلتے رہے ہیں جبکہ پچھلی کئی دہائیوں سے باری باری اقتدارمیں آنے والے سیاستدان امریکہ کیلئے کھیلتے ہیں۔پاکستان کوایک آزاد،خودمختاراورخوددارمملکت بنانے کیلئے عمران خان کی صورت میں ایک دبنگ لیڈر کی ضرورت تھی ،اب پاکستان کی قسمت کافیصلہ ووٹرز کے ہاتھوں میں ہے۔