Home » Gujranwala » یونیورسٹی آف گجرات نے سالانہ امتحان2012ء کے نتائج کا اعلان کر دیا

یونیورسٹی آف گجرات نے سالانہ امتحان2012ء کے نتائج کا اعلان کر دیا

گجرات(بیورورپورٹ) یونیورسٹی آف گجرات نے بی اے! بی ایس سی اور بی کام کے سالانہ امتحان2012ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ جامعہ گجرات کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر مقصوداختر نے پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا۔ بی ایس سی کے نتائج کے مطابق ابن امام کالج جلالپورجٹاںکی طالبہ اقصیٰ نورین رول نمبر210260نے678نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پیس کالج راولپنڈی کی طالبہ بینش خادم نے630نمبر لے کر دوسری اور فاطمہ جناح کالج مہمدہ گجرات کی طالبہ عائشہ اشرف نے625نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی ایس سی میں کامیابی کا تناسب57.24فیصد رہا۔ بی ایس سی میں مجموعی طور پر لڑکوں کی کامیابی کا تناسب40.24فیصد اور لڑکیوں کی کامیابی کی شرح65.56فیصد رہی۔ بی اے کے سالانہ نتائج کے مطابق پہلی تینوں پوزیشنیں پرائیویٹ امیدواروں نے حاصل کیں۔ بی اے میں گوجرانوالہ کی طالبہ سدرہ رفیق رول نمبر213234نے606نمبر حاصل کرکے پہلی ، گجرات کی طالبہ مقدس ذکاء رول نمبر214187نے 590نمبر لے کر دوسری اور گوجرانوالہ ہی کی فرزانہ کوثر رول نمبر213744نے589نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی اے میں کامیابی کا مجموعی تناسب40.38فیصد رہا۔ بی اے میں لڑکوں کی کامیابی کا تناسب25.37فیصد رہا جبکہ لڑکیوں میں کامیابی کا تناسب46.67فیصد رہا۔ بی کام کے سالانہ نتائج کے مطابق انڈس کالج آف کامرس راولپنڈی کی طالبہ تحریم انیس رول نمبر202246نے1147نمبر حاصل کرکے پہلی، انڈس کالج ہی کی طالبہ عائشہ صدیق رول نمبر202242نے1143نمبر لے کر دوسری اور ابن امام سائنس کالج جلالپورجٹاں کی جویریہ رشید رول نمبر202432نے1092نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی کام میں کامیابی کا مجموعی تناسب27.29فیصد رہا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طالبعلموں اور ان کے والدین کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات احمد جمیل ترک نے کہا کہ تمام ریگولر طلبہ و طالبات کے رزلٹ کارڈ ان کے متعلقہ کالجوں میں بھیج دئیے گئے ہیں نیز تمام پرائیویٹ امیدواروں کے رزلٹ کارڈ بھی ان کے دئیے گئے پتہ پر ارسال کر دئیے گئے ہیں۔ نتائج جامعہ گجرات کی ویب سائٹuog.edu.pkپر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ احمد جمیل ترک ہی کے مطابق بغیر لیٹ فیس سپلیمنٹری امتحانات کے لیے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخر ی تاریخ17اگست2012ء ہے ۔ جبکہ داخلہ فارم بنک آف پنجاب سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ نتائج کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ بی اے! بی ایس سی اور بی کام میں پہلی تینوں پوزیشنیں لڑکیوں نے حاصل کیں ہیں۔