بر ما میں مسلمانوں کے قتل عام پر اسلام دشمن عناصر کی خاموشی، محمد اشفاق نذر
- Gujranwala on August 8, 2012 in
- |
- by admin
سیالکوٹ( بیورورپورٹ) بر ما میں کھلے عام انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اقوام متحد ہ ،امریکہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے منہ پر طمانچہ ہیں ۔بر ما میں مسلمانوں کے قتل عام پر خامو ش تماشائی کا کردار ادا کر نے والوں کی بے حسی کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔مشرقی تیمور کا مسئلہ چند دنوں میں حل کر نے والا اقوام متحد مسلسل امریکہ اور اس کے حواری ممالک کی لونڈی بن کر رہ گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انسانی حقوق کی تنظیم روز ہیومن رائٹس ویلفےئر آرگنائزیشن کے بانی و صدر محمد اشفاق نذر ،نائب صدر مہرین شہزادی ،سر پرست اعلیٰ راجہ ثاقب اشفاق ،شیخ امجد حسین ،میاں شمیل اجود ،خواجہ جاوید ڈار اور خواجہ اسد اللہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ بر ما میں مسلمانوں کے قتل عام پر اسلام دشمن عناصر کی خاموشی تو ہماری سمجھ میں آتی ہے لیکن اسلامی کو نسل اور عرب ممالک کی بھی اس سلسلہ میں خاموشی امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ امن پسند ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ اور امریکہ کو دوہرے معیار کو اپنانے سے روکیں جو دنیا کو تباہ و برباد ی کی طرف دھکیل رہے ہیں ۔امریکہ طاقت کے نشے میں پوری دنیا کے امن کو تبا ہ کر رہا ہے اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو دنیا بھر میں تباہ و بربادی کا خوفناک منظر پیش ہو گا جس کی تمام تر ذمہ داری امریکہ اور اس کے حواریوں پر عائد ہو گی ۔