Home » News » پیداوار میںکمی ،طلب میں اضافے کے شارٹ فال بڑھ کر 4006میگا واٹ تک پہنچ گیا

پیداوار میںکمی ،طلب میں اضافے کے شارٹ فال بڑھ کر 4006میگا واٹ تک پہنچ گیا

  • Publish on August 8, 2012 in News
  • |
  • by admin

لاہور( این این آئی)پیداوار میںکمی اور طلب میں اضافے کے شارٹ فال بڑھ کر 4006میگا واٹ تک پہنچ گیا ، بڑے شہروںمیں لوڈشیڈنگ کادورانیہ دوبار ہ بڑھ کر 12سے 14جبکہ دیہی علاقوں میں 16سے 18گھنٹے تک پہنچ گیا ۔وزارت پانی وبجلی کے انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی طلب 18192میگا واٹ کے مقابلے میں پیداوار 14186میگا واٹ رہی جسکے باعث شارٹ فال بڑھکر 4006میگا واٹ تک پہنچ گیا ۔وزارت پانی وبجلی کے ملک بھر سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے اعلان کے ایک روز بعد ملک کے اکثر مقامات پر یہ سلسلہ عروج پر رہا ۔ شہری علاقوں میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور مختلف شہروںمیں دورانیہ 12سے 14جبکہ دیہی علاقوںمیں 16سے 18گھنٹے تک پہنچ گیا جس سے روزہ دار وں کی مشکلات میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا ہے ۔