Home » News » اسرائيلي اعتراض مسترد،سعوديہ ،مصر کے ساتھ بحر قلزم پر پل بنائے گا

اسرائيلي اعتراض مسترد،سعوديہ ،مصر کے ساتھ بحر قلزم پر پل بنائے گا

  • Publish on August 8, 2012 in News
  • |
  • by admin

قاہرہ: مصر کے صدر محمد مْرسي اور سعودي عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزيز نے اسرائيلي اعتراضات مستردکرتے ہوئے بحر قلزم پردونوں ملکوں کے درميان رابطہ پْل منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کيا ہے. مصري اخبار“مصر اليوم” کے مطابق منصوبے کے تحت مصري شہر شرم الشيخ کو سعودي عرب کے شہر تبوک سے بحر احمر پر ايک پْل کے ذريعے ملايا جائے گا. پْل کي لمبائي 20 ميل ہوگي جسے صرف بائيس منٹ ميں عبور کيا جاسکے گا. يہ منصوبہ سابق معزول صدر حسني مبارک کے دور ميں شروع کيا گيا تھا تاہم اسرائيل کے اعتراضات کے بعد اس پر کام روک ديا گيا تھا. رياض اور قاہرہ کے درميان رابطہ پل کے منصوبے کے ضمن ميں جو معاہدہ طے پايا ہے اس ميں يہ بات شامل ہے کہ فني اور تکنيکي پہلوو?ں سے پْل کو عالمي معيار کے مطابق تعمير کرايا جائے گا. اس مقصد کے ليے دونوں ملک بين الاقوامي فرموں سے ٹينڈر طلب کريں گے.