Home » News » لاہور ہائیکورٹ نے نئی بسوں کا ٹینڈر کھولنے سے منع کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے نئی بسوں کا ٹینڈر کھولنے سے منع کر دیا

  • Publish on September 3, 2012 in News
  • |
  • by admin

لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو 12 سو نئی بسیں خریدنے سے روکتے ہوئے تاحکم ثانی ٹینڈر کھولنے سے منع کر دیا۔عدالت کے روبرو گوجرانوالہ کی ایک ٹور کمپنی نے درخواست دائر کی کہ پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹروں کو قسطوں پر مہنگی بسیں فروخت کرنے کے لئے ٹینڈر طلب کئے ہیں۔ حکومت نے ٹو یورو انجن ساخت کی بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاکستان میں یورو ون ڈیزل ہی دستیاب ہے ، یہ ڈیزل ان بسوں کے انجنوں کی عمر کم کر دے گا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان بسوں کے سپیئر پارٹس بھی پاکستان میں دستیاب نہیں۔ ہائیکورٹ نے درخواست پر پنجاب حکومت سے 17 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔