Home » Sports » یوایس اوپن ٹینس:دفاعی چیمپئن اسٹوسر اور ڈیوکووچ کی فتوحات

یوایس اوپن ٹینس:دفاعی چیمپئن اسٹوسر اور ڈیوکووچ کی فتوحات

یوایس اوپن ٹینس کے مینز اور ویمنز ٹینس سمانتھا اسٹوسر اور نوواک ڈیوکووچ کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ نیویارک میں جاری گرینڈ سلیم میں آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر نے اٹھارہ سالہ برٹش لورا روبسن کی فتوحات کا سلسلہ ختم کردیا۔اسٹوسر نے لورا روبسن کوچھ چار اور چھ چار سے ہرایا۔بیلاروس کی وکٹوریہ آزرنکا نے جارجیا کی ایناتاتش ویلی کوچھ دو اور چھ دو سے زیرکرلیا۔مینز دفاعی چیمپئن سربیا کے نوواک ڈیوکووچ نے فرانس کے جولین بنیٹشو کے خلاف چھ تین،چھ دو اور چھ دو سے اسٹریٹ سیٹ میں کامیابی حاصل کی۔چوتھے سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے آسٹریلیا کے لیٹن ہیوئٹ کو سات چھ،چار چھ،چھ دو اور چھ صفر سے شکست دیدی۔