Home » Sports » پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا:شاہدآفریدی تیسریون ڈے کیلئے فٹ

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا:شاہدآفریدی تیسریون ڈے کیلئے فٹ

پاکستان کے آل راوٴنڈر شاہد آفریدی کمر کی تکلیف سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے کے لیے دستیاب ہوں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راوٴنڈر شاہد آفریدی کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرے سے قبل پریکٹس کے دوران کمر میں تکلیف کی ہوئی تھی اور وہ دوسرے ون ڈے میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ آفریدی کمر کی تکلیف سے نجات حاصل کرکے مکمل فٹ ہوگئے ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے کے لیے دستیاب ہوں گے۔