Home » News » کوٹلی میں مسافر بس کھائی میں جاگری،20افراد زخمی

کوٹلی میں مسافر بس کھائی میں جاگری،20افراد زخمی

  • Publish on September 5, 2012 in News
  • |
  • by admin

کوٹلی:آزادکشمیر کے علاقے کوٹلی میں مسافر بس گہری کھائی میں گرجانے سے 20 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے کھوئی جانے والی مسافر بس تتہ پانی کے مقام پر سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے ،اہل علاقہ اور پولیس نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو باہر نکالا اور انہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 10 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے جبکہ ایک خاتون سمیت 10 افراد زیرعلاج ہیں۔