Home » Sports » نیشنل گیمز،اولمپک ایسوسی ایشنز کا اجلاس آج ہو گا

نیشنل گیمز،اولمپک ایسوسی ایشنز کا اجلاس آج ہو گا

لاہور:نیشنل گیمز کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کا اجلاس آج ہو گا۔نیشنل گیمز 16 سے 22 اکتوبر تک لاہورمیں منعقد ہونا ہیں لیکن اسپورٹس بورڈپنجاب اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان جاری سردجنگ کی وجہ سے کھیلوں کا انعقاد کٹھائی میں پڑاہے۔ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے آج گیمز کے انعقاد کے متعلق پی او اے کو آگاہ کرنا ہے۔ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ادریس حیدرخواجہ کاکہنا ہے کہ پی او اے کو گیمز کرانے کے فیصلے سے ا ٓگاہ کر دیں گے ، گیمز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ اگرپنجاب حکومت کی جانب سے فنڈز نہ ملے تو پرائیویٹ سیکٹرکی مدد سے فنڈز کا بندو بست کر لیں گے۔