Home » Gujranwala » پاکستان تحریک انصاف کوووٹ دیں اور مذکورہ بالا خامیاں دور کرنے میں ہماری مدد کریں، شہباز علی

پاکستان تحریک انصاف کوووٹ دیں اور مذکورہ بالا خامیاں دور کرنے میں ہماری مدد کریں، شہباز علی

راہوالی کینٹ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پی پی96مہر شہباز علی اور چوہدری امجد علی گجر نے کہا ہے کہ پاکستان قیادت کے بدترین بحران کاشکار ہے اوراس کا المیہ یہ ہے کہ اقتدار پربراجمان لیڈر نہیں ہیں اورحقیقی لیڈر اقتدار میں نہیں ہیں، عوام کوموجودہ استحصالی نظام کے خلاف اٹھنا ہوگاتاکہ حقیقی قیادت ملک کی باگ دوڑ سنبھال سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے ایک وفد سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوںنے کہاکہ اداروں کی باہم متصادم رہنے کی طویل تاریخ نے پاکستان کے امیج کو شدید دھچکا پہنچایا ہے، مہنگائی کے عفریت نے جبڑے کھول کرعوام کونگلنا شروع کردیاہے، دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، لوڈشیڈنگ اوربے روزگاری کے عذاب سے17 کروڑ عوام سے جینے کاحق چھین لیاہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام پاکستان تحریک انصاف کوووٹ دیں اور مذکورہ بالا خامیاں دور کرنے میں ہماری مدد کریں۔