Home » News » این ایل سی، سابق جرنیلوں کا کورٹ مارشل کرنے کیلئے انکی سروس بحال

این ایل سی، سابق جرنیلوں کا کورٹ مارشل کرنے کیلئے انکی سروس بحال

  • Publish on September 6, 2012 in News
  • |
  • by admin

اسلام آباد: نیب نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کو بتایاہے کہ این ایل سی اسکینڈل میں ملوث تین سابق جرنیلوں کا کورٹ مارشل کرنے کیلئے ان کی سروس بحال کردی گئی ہے ، کمیٹی نے اس کیس سے متعلق تمام تحقیقاتی ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے این ایل سی اسکینڈل میں ادارے کے 4 ارب روپے کی اسٹاک مارکیٹ میں بے قاعدہ سرمایہ کاری کا الزام عائد ہو تھا ، اس پر عدالتی حکم کے بعد نیب نے تحقیقات شروع کیں ، اس میں لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ خالدمنیر، لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ افضل مظفر، میجرجنرل ریٹائرڈ ظہیر اختر شامل ہیں، آج پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کو نیب حکام نے بتایا کہ این ایل سی اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے چیئرمین نیب کی آرمی چیف سے 3 ملاقاتیں ہوئیں، فوج کا کہنا ہے کہ اسکینڈل میں ملوث 3 جرنیلوں کی انکوئری جی ایچ کیو کرے گا،جرنیلوں سے متعلق کیس کا ریکارڈ بھی فوج کے پاس ہے، نیب حکام نے بتایا کہ تینوں جرنیلوں کا کورٹ مارشل کرنے کیلئے انہیں دوبارہ سروس میں لے لیا گیا ہے، پھر کمیٹی نے این ایل سی اسکینڈل سے متعلق تمام رکارڈ 15 روز میں جبکہ فوج سے نیب کو رکارڈ ملنے پر پیشرفت کی رپورٹ طلب کرلیں۔