Home » Sports » ٹیسٹ بولرآف دی ایئرایوارڈ:سعیداجمل امیدوارنہ بن سکے

ٹیسٹ بولرآف دی ایئرایوارڈ:سعیداجمل امیدوارنہ بن سکے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ٹیسٹ بولر آف دی ایئر ایوارڈ کی فہرست میں سعید اجمل کا نام شامل کرنے کی پی سی بی کی درخواست دو سری بار مسترد کر دی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹیسٹ بولر آف دی ائیر ایوارڈ کی فہرست میں اسپنر سعید اجمل کا نام شامل کرنے کے لئے دو مرتبہ آئی سی سی کو درخواست کی تھی جسے آئی سی سی نے مسترد کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے بولر فلینڈر کو ترجیح دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن کی سفارش پر انہیں ترجیح دی گئی ہے۔ شائقین کرکٹ نے آئی سی سی کے اس فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان آئی سی سی ایوارڈز تقریب کا بائیکاٹ کرے۔