Home » News » غیرقانونی گاڑیوں کی راہداریاں منسوخ کی جائیں،چیف جسٹس

غیرقانونی گاڑیوں کی راہداریاں منسوخ کی جائیں،چیف جسٹس

  • Publish on September 6, 2012 in News
  • |
  • by admin

سپریم کورٹ میں بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت جاری ہے۔چیف جسٹس نے سیکرٹری دفاع کو حکم دیا ہے کہ غیر قانونی گاڑیوں کیلئے تمام راہداریاں آج دوپہر تک منسوخ کرکے فہرست پیش کی جائے۔چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری سےاستفسار کیا کہ پولیس افسر، ڈپٹی کمشنر، ایف سی کمانڈنٹ اور لیویز کیوں کچھ نہیں کر رہے۔نالائق افسران کو عہدوں سے ہٹایا جائے۔افسران ائیر کنڈیشن میں بیٹھے مراعات لے رہے ہیں۔عدالت چار روز سے بیٹھی ہے،نتیجہ صفر ہے۔ایف سی کےوکیل کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا گیا ہےکہ بلوچستان میں غیرملکی ایجنسیاں مداخلت کررہی ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ غیر ملکی ایجنسیوں کےکارندے پکڑکرپیش کئے جائیں۔جسٹس خلجی عارف نےریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ بلوچستان پاکستان کی روح ہےاسے بچایا جائے۔