Home » News » بلوچ قیادت کہے تو الیکشن میں فورسز کو ہٹا دیں ،نوازشریف

بلوچ قیادت کہے تو الیکشن میں فورسز کو ہٹا دیں ،نوازشریف

  • Publish on October 2, 2012 in News
  • |
  • by admin

لاہور:مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچ قیادت سمجھتی ہے کہ فوج اور ایف سی کی موجودگی عام انتخابات میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے تو انہیں ہٹا دینا چاہیے۔نواز شریف لاہور میں سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کے گھر ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان کے مسئلے پر توجہ دے پہلے ہی بہت تاخیر ہو گئی مزید دیر نہیں ہونی چاہیے۔ نواب اکبر بگٹی کے قتل جیسے زخم تادیر نہیں بھرتے۔ 6نکات کا دیا جانا تشویش کی بات ہے۔ عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں امن و امان کا قیام حکومت کی ذمہ داری ہے ، نواز شریف کی نہیں۔