Home » News » تیل مافیاسستی بجلی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے،خورشیدشاہ،کائرہ

تیل مافیاسستی بجلی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے،خورشیدشاہ،کائرہ

  • Publish on October 2, 2012 in News
  • |
  • by admin

لاہور:وفاقی وزراء سیدخورشید شاہ اور قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ تیل مافیاسستی بجلی کی پیداوارکی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، جو ڈیم نہیں بننے دیتا،اب سیاسی بلیم گیم کی بجائے سنجیدگی سے توانائی بحران کو حل کرنا ہو گا، اسی سے معیشت کا پہیہ چل سکتا ہے۔سیدخورشیدشاہ اورقمرزمان کائرہ لاہور چیمبرمیں تاجروں سے خطاب کر رہے تھے،سیدخورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پالیسیاں طویل المدت ہیں، جن کاپھل چند سال بعد ملے گا ، بجلی اورگیس کے حوالے سے پنجاب سے زیادتی کا تاثر درست نہیں، آئین اور فارمولے کے تحت گیس،بجلی اور پانی کی تقسیم کی جا رہی ہے،قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب توانائی بحران پر قومی کمیشن بنوائیں،حقائق سامنے آ جائیں گے،انہوں نے کہا کہ قرضے اور مہنگائی بڑھی لیکن اِس کی ذمہ دار حکومت نہیں،حالات ہی ایسے ملے تھے، اس موقع پر لاہورچیمبر کے عہدے داروں نے بجلی اور گیس کے بحران کا ذمے دار حکومت کو قراردیا۔