Home » News » دُہری شہریت پر پارلیمنٹیرینزسے 9اکتوبرتک نئے حلف نامے طلب

دُہری شہریت پر پارلیمنٹیرینزسے 9اکتوبرتک نئے حلف نامے طلب

  • Publish on October 2, 2012 in News
  • |
  • by admin

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ سے ان کی شہریت سے متعلق نئے حلف نامے 9 اکتوبر تک مانگ لیے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام ارکان سے کہا ہے کہ وہ اپنی شہریت سے متعلق نیا حلف نامہ فوری طور پر متعلقہ اسمبلی کے سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں،جبکہ سینیٹ اور اسمبلیوں کے سیکرٹریز سے کہا گیا ہے کہ وہ ارکان کے حلف نامے 9 اکتوبر تک الیکشن کمیشن کو بھجوا دیں۔سپریم کورٹ نے ارکان کی دہری شہریت کیس میں پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان سے ان کی شہریت سے متعلق نئے حلف نامے لینے کی ہدایت کی تھی۔