Home » News » پاکستانی کوچ ڈیو واٹمور ایک ہفتے کی چھٹیاں گزارنے آسٹریلیا جائینگے

پاکستانی کوچ ڈیو واٹمور ایک ہفتے کی چھٹیاں گزارنے آسٹریلیا جائینگے

  • Publish on October 15, 2012 in News
  • |
  • by admin

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور ایک ہفتے کی چھٹیاں گزارنے کیلئے آسٹریلیا جا ئیں گے۔ گزشتہ چند ماہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی مصروفیات کے باعث پاکستان کے ہیڈ کوچ گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے آسٹریلیا نہیں جا سکے، ان دنوں قومی ٹیم کی مصروفیت نہ ہونے کے باجود وہ لاہور میں ہیں اور ڈومیسٹک کرکٹ کے میچز دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم میں موجود ہوتے ہیں۔ واٹمور نے بتایا کہ وہ یکم نومبر کو ایک ہفتے کی چھٹیوں پر آسٹریلیا جا رہے ہیں۔ اس کے بعد ایک بار پھر قومی ٹیم کی مصروفیات بڑھ جائیں گی تو ان کیلئے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنا مشکل ہوگا۔ واٹمور کا کہنا ہے کہ وہ ان دنوں لاہور کے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔