Home » Sports » برازیلین فٹبال لیگ: سانٹوس نے واسکو ڈی گاما کو شکست دے دی

برازیلین فٹبال لیگ: سانٹوس نے واسکو ڈی گاما کو شکست دے دی

برازیلیا :برازیلین فٹبال لیگ میں سانٹوس نے واسکو ڈی گاما کو 2-0 سے شکست دے دی، دونوں گول میرالیس نے اسکور کئے۔ برازیل کے شہر سانٹوس میں کھیلے گئے لیگ میچ میں ٹیبل پر دسویں نمبر پر موجود سانٹوس کا مقابلہ تھا واسکو ڈی گاما سے، میزبان ٹیم کیلئے یہ میچ اہم تھا کیونکہ اسے جیت کر وہ اہم پوائنٹس حاصل کرسکتے تھے۔ میچ کے آٹھویں منٹ میں ہوم ٹیم کی جانب سے ایزیکوئیل میرالیس نے پہلا گول اسکور کیا۔ میچ کا دوسرا گول بھی دوسرے ہاف کے آغاز میں ہوا ، اس بار بھی اسٹرائیکر میرالیس ہی تھے۔ یہ برتری کھیل کے اختتام تک برقرار رہی، سانٹوس نے واسکو ڈی گاما کے خلاف 2-0 سے کامیابی حاصل کی۔