Home » Business » آئندہ تین ماہ کے دوران پیٹرول کی طلب میں 8 فیصد اضافہ متوقع

آئندہ تین ماہ کے دوران پیٹرول کی طلب میں 8 فیصد اضافہ متوقع

کراچی:عوام گاڑیوں کے پیٹرول ٹینکس اور کاربوریٹر کی سروس کرالیں کیونکہ موسم سرما میں سی این جی کی بندش زیادہ ہونے کے باعث اُنہیں گاڑیوں میں مہنگا پیٹرول پھونکنا پڑے گا۔وزارت پیٹرولیم ذرائع کے مطابق نومبر سے جنوری تک ملک بھر میں گیس کی طلب و رسد کا فرق بڑھنے سے پنجاب میں سی این جی کی بندش 3 روز اور سندھ میں دو روز پہنچ جانے کا خدشہ ہے۔ ایسی صورت میں پیٹرول کی کھپت بڑھ جائے گی اور عوام کو مجبورا ًگاڑیاں پیٹرول پر چلانی پڑیں گی۔ماہرین کے مطابق آئندہ تین ماہ کے دوران پیٹرول کی طلب میں 8 فیصد اضافہ متوقع ہے بلکہ حکومت کی جانب سے سی این جی کی حوصلہ شکنی کے لیے اس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔