Home » Business » اسٹیٹ بینک کی جانب سے نوسربازوں سے ہوشیار رہنے کا انتباہ

اسٹیٹ بینک کی جانب سے نوسربازوں سے ہوشیار رہنے کا انتباہ

کراچی:خبردار۔ اگرکوئی آپ سے کہے کہ آپ کا بڑا انعام نکلا ہے، اور ڈالرز آپ تک پہنچنے کو بے قرار ہیں تو بالکل یقین نہیں کریں۔ یہ صرف آپ سے رقم بٹورنے کے حربے ہیں۔”مبارک ہو آپ انعام میں 2 لاکھ ڈالر جیت گئے ہیں“،”لکی ڈرا میں آپ کا نام لاکھوں ڈالر جیت گیا ہے“،یہ ہیں وہ پیغامات ہیں جو آج کل ہر دوسرے روز لوگوں کو موصول ہورہے ہیں۔ کبھی موبائل فون پر ، کبھی ایس ایم ایس تو کبھی ای میل کے ذریعے۔ لوگوں سے انعام کے حصول کے لئے ابتدائی طور پر رقم ایک تگڑی جمع کرانے کا کہا جاتا ہے۔ اور یہی وہ رقم ہوتی ہے جو صارفین کو پھر کبھی واپس نہیں مل پاتی۔ اسٹیٹ بینک نے اس سلسلے میں لوگوں کو ہوشیار رہنے کی تلقین کی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ فراڈ گروپس، لوگوں کو تشہیری مہم کے ذریعے بے وقوف بنا رہے ہیں اوراِس کے لئے بڑے اداروں اور مرکزی بینک کا نام استعمال کیا جارہا ہے۔