Home » News » شمالی نائیجیریا :ڈاکووٴں کی فائرنگ سے24 افراد ہلاک

شمالی نائیجیریا :ڈاکووٴں کی فائرنگ سے24 افراد ہلاک

  • Publish on October 15, 2012 in News
  • |
  • by admin

کادونا:شمالی نائیجیریا میں بھاری ہتھیاروں سے لیس ڈاکووٴں نے فائرنگ کرکے 24 افراد کوہلاک کردیا ۔ نائیجیرین حکام کے مطابق ریاست Kaduna کے گاوٴں Dogo Dawa میں اتوارکی صبح 50 سے زائد ڈاکووٴں نے دھاوا بول دیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تعداد نمازیوں کی تھی جو فجر کی نماز پڑھ کرمسجد سے نکل رہے تھے۔ کچھ افراد کو گھروں میں گھس کر بھی نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈاکووٴں نے بدلہ لینے کے لیے حملہ کیا تھا کیونکہ گاوٴں والوں نے ان کے چار ساتھیوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ حملے کے دوران مقامی افراد کی جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو بھی مارے گئے۔