انسانی حقوق کے علمبردارعلی زیدان لیبیا کے نئے وزیراعظم منتخب
تریپولی:کرنل معمر قزافی کے مخالف اور انسانی حقوق کے علمبردار علی زیدان کو لیبیا کا نیا وزیر اعظم منتخب کرلیا گیا ہے۔گزشتہ ہفتے لیبیا کی قومی اسمبلی نے مصطفیٰ ابو شاقور کو کابینہ بنانے میں ناکامی پروزارت عظمیٰ کے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔ نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے لیبیا کی جنرل نیشنل کانگریس میں 179 ارکان نے ووٹ ڈالا۔ علی زیدان کو 93 ووٹ ملے جبکہ مخالف امیدوارمحمد الحریری نے 85 ووٹ حاصل کیے۔ علی زیدان کرنل قزافی کے دورمیں سفارت کار بھی رہ چکے ہیں۔ انھوں نے 1980 میں کرنل قزافی کے ساتھ اختلافات کے بعد اپوزیشن جماعت نیشنل فرنٹ میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔