کمبوڈیا کے سابق شاہ نوروڈم سہانوک انتقال کر گئے
بیجنگ:کمبوڈیا کے سابق شاہ نوروڈ م سہانوک انتقال کر گئے ،ان کی عمر 89 سال تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا کے سابق بادشاہ نوروڈ م سہانوک کا انتقال چین میں ہوا ،انہیں ملک میں ایک محترم شخصیت خیال کیا جاتا ہے۔ سہانوک 1941 میں اقتدار میں آئے تھے اور 1953 میں انہوں نے کمبوڈیا کو فرانس سے آزادی دلوائی تھی۔ایک طویل عرصہ جلا وطنی میں گزارنے اور علالت کے باوجود کمبوڈیا کی سیاست میں وہ ایک با اثر شخصیت تھے۔