Home » News » آئندہ الیکشن میں بھی وڈیرے منتخب ہوگئے تو بدنصیبی ہوگی، منورحسن

آئندہ الیکشن میں بھی وڈیرے منتخب ہوگئے تو بدنصیبی ہوگی، منورحسن

  • Publish on October 15, 2012 in News
  • |
  • by admin

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کہاہے کہ جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں کا ایک طبقہ بھیس بدل کر اقتدار پر قابض چلاآرہاہے ، آئندہ الیکشن میں بھی انہیں منتخب کیا گیا تو بدنصیبی ہو گی۔منصورہ لاہورمیں تربیت گاہ کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے سوا ہر پارٹی سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے ان دونوں جماعتوں کے ووٹر نہ ہمیں ووٹ دیں گے نہ ہمارے کارکن ان کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے میں سے ایک پارٹی بھی نکل جائے تو وہی نتائج نکلتے ہیں جو 2008 ء کے الیکشن میں جماعت اسلامی کی شمولیت کے بغیر نکلے تھے۔