Home » Breaking » ڈرون حملے پرمعاہدہ ہے توشواہدپیش کئے جائیں، لاہورہائیکورٹ

ڈرون حملے پرمعاہدہ ہے توشواہدپیش کئے جائیں، لاہورہائیکورٹ

لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے ڈرون حملوں کے خلاف جماعتہ الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید کی درخواست پر ان کے وکیل کو ہدایت کی کہ اگر حکومت پاکستان اور امریکی حکومت کے درمیان ڈرون حملوں کے حوالے سے کوئی معاہدہ ہے تو وہ اس کے شواہد عدالت کے روبرو پیش کریں۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے قرار دیا کہ یہ انتہائی اہم اورحساس نوعیت کا معاملہ ہے، اِس پر بین الاقوامی قوانین کے حوالے سے بھی طویل بحث ہونی چاہیے۔حافظ سعید کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ ڈرون حملوں سے معصوم پاکستانی شہری اور بچے جاں بحق ہورہے ہیں مگر حکومت پاکستان ان حملوں کو رکوانے میں ناکام ہوچکی ہے، عدالت اس کا نوٹس لے۔عدالت نے کیس پرمزید کارروائی یکم نومبر تک ملتوی کردی۔