Home » Breaking » الیکشن کمیشن : 154 اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل

الیکشن کمیشن : 154 اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں ے گوشوارے جمع نہ کرانے پر وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی اور وزیر مملکت ملک عظمت سمیت 154 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی، تمام ارکان کو کام سے روک دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، وزیر مملکت ملک عظمت سمیت 154 ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں کام سے روک دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے جن ارکان کی رکنیت معطل کی ہے ان میں قومی اسمبلی کے 31 اور سینیٹ کے 8 اراکین شامل ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کے 82، سندھ اسمبلی کے 14، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 16 اور بلوچستان اسمبلی کے 3 اراکین کی بھی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر منظور وٹو، کشمالہ طارق، عابد شیر علی اور اویس لغاری کی بھی رکنیت معطل کی گئی ہے۔