Home » News » موٹر وے پر اہم شخصیات ٹول ٹیکس اور چالان ادا نہیں کرتیں، ارباب عالمگیر

موٹر وے پر اہم شخصیات ٹول ٹیکس اور چالان ادا نہیں کرتیں، ارباب عالمگیر

  • Publish on October 15, 2012 in News
  • |
  • by admin

اسلام آباد : وفاقی وزیر مواصلات ارباب عالمگیر کا کہنا ہے کہ موٹر وے پر اہم شخصیات نہ ٹول ٹیکس ادا کرتی ہیں اور نہ حد رفتار سے تجاوز پر چالان کرنے دیتی ہیں، نیٹو کنٹینرز کی نقل و حمل سے قومی شاہراہوں کو 100 ارب روپے کا نقصان ہوا، صرف پشاور طورخم روڈ کیلئے رقم اداکی گئی۔ قومی اسمبلی میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات ارباب عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ موٹر وے پر حد رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹی ہے۔ رعایت کسی کیلئے نہیں ہے، کئی اہم شخصیات کی جانب سے اوور اسپیڈنگ کی اجازت کی سفارش کی جاتی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ وزراء سمیت کسی بھی اہم شخصیت کو موٹر وے پر حد رفتار سے تجاوز کی اجازت نہیں دی جاتی، اہم شخصیات خلاف ورزی پر نہ چالان کرنے دیتی ہیں اور نہ ٹول ٹیکس ادا کرتی ہیں۔