Home » Gujranwala » 2013ء احتساب،انتخاب ، انقلاب اور نوازشریف کاسال ہے ۔جعفر اقبال

2013ء احتساب،انتخاب ، انقلاب اور نوازشریف کاسال ہے ۔جعفر اقبال

گوجرانوالہ ( سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکراور پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر نائب صدرچودھری جعفراقبال نے کہا ہے کہ 2013ء احتساب،انتخاب،انقلاب اورمیاں نوازشریف کی سیاسی کامیابیوںکاسال ہے۔میاں نوازشریف نئے عزم اورولولے کے ساتھ 2013ء میں بحیثیت وزیراعظم اپنے سیاسی کیرئیر کی تیسری اننگزکھیلیں گے،عوام نے مسلم لیگ (ن) کومینڈیٹ دینے کافیصلہ کرلیا ہے۔لوگ شدت کے ساتھ عام انتخابات کے منتظر ہیں،کون ملک وقوم کانجات دہندہ ہے اس بات کافیصلہ ووٹ سے ہوگا۔اپنے ایک بیان میں چودھری جعفر اقبال نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ملک وقوم کیلئے گرانقدرخدمات سے اتحادی حکمران بھی انکار نہیں کرسکتے۔ اگرارباب اقتدار خفااوربرہم ہوتے ہیں توہوں ہم ان کی کرپشن کوایکسپوزکرتے اوران کے ضمیر کوجھنجوڑتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے باپ دادانے بابائے قوم ؒ کی قیادت میں ملک بنایا تھا ،ہم نے میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک بچانے کابیڑااٹھایاہے۔ نااہل حکمران اپنااقتداربچانے کیلئے اپنے بیرونی آقاؤں کے ہاتھوں میں کھیلنا چھوڑدیں ۔انہوں نے کہا کہ اگروہ قومی مفادات کوبلڈوزکرنے سے بازنہ آئے توانہیںعوامی غضب کاسامنا کرناپڑے گا۔پیپلزپارٹی نے کرپشن کی انتہا کردی،عوام اسے سیاسی طورپرشہیدہونے کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ صدرزرداری اوروزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بیانات اوراقدامات درحقیقت پیپلزپارٹی اوراس کے اتحادیوں کیخلاف چارج شیٹ کاکام دیں گے ۔اتحادی حکومت کے اندرایک نہیں کئی سلطانی گواہ ہیں جوتبدیلی کی صورت میں حکمرانوں کی کالے کرتوت سے پردہ اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے باضمیر ارکان اسمبلی وقت آنے پرخودساختہ قیادت کیخلاف اعلان بغاوت کردیں گے۔