Home » Gujranwala » عاشقان رسولؐ تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے اپنی جانیں قربان کر دینگے ،فضل کریم

عاشقان رسولؐ تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے اپنی جانیں قربان کر دینگے ،فضل کریم

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کی ہدایت پر یوم حمایت ممتاز قادری منایا گیا‘تمام مساجد میں جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں عاشق رسول غازی ممتاز حسین قادری کے حق میں قرار دادیں منظور کرائی گئیں اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ بعد نماز جمعتہ المبارک عالم چوک بائی پاس پر مظاہرہ کیا گیا‘شرکاء نے ممتاز قادری کے حق اور حکومت و امریکہ کیخلاف زبردست نعرے بازی کی جیل کا تالہ ٹوٹے گا۔ ممتاز قادری چھوٹے گا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی ‘صاحبزادہ پیر محمد داؤد رضوی ‘مفتی محمد حسین صدیقی ‘الحاج سرفراز احمد تارڑ ‘مفتی غلام نبی جماعتی ‘پیر عمار سعید سلیمانی ‘قاری غلام سرور حیدری ‘مفتی محمد سعید رضوی ‘قاری محمد اعظم چشتی ‘مولانا محمد خالد حسن مجددی ‘حافظ محمد رفیق ادری ‘محمد عارف ندیم ایڈووکیٹ ‘چوہدری محمدنواز گجر ‘حافظ آصف اویسی ‘حافظ محمد یعقوب فریدی ‘پیر قاری محمد اشرف شاکر ‘پیر سید فاروق احمد شاہ ‘غلام دستگیر ‘ملک نصیر احمد ‘مولانا عبدالمجید کیلانی ‘عمران تارڑ ‘حافظ محمد سعید زین اور دیگر نے خطاب کیا۔ مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ غازی ممتاز قادری ملت اسلامیہ کا ہیرو اور عظیم مجاہد ہے ۔ جس نے پندرھویں صدی میں عشق رسول کا نیا باب رقم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری کی رہائی پوری قوم کا متفقہ فیصلہ ہے ۔ حکمران مکین گنبد خضری حضور سرور کائنات کی شفاعت چاہتے ہیں ۔ تو غازی ممتاز قادری کو باعزت رہا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عاشقان رسول تحفظ ناموس رسالت کیلئے اپنی جانیں قربان کر دینگے ۔ آزادی رائے کی آڑ میں کسی بھی نبی کی گستاخی برداشت نہیں ۔ یہ تو سارے نبیوں کے امام کی ناموس کا مسئلہ ہے ۔ گستاخ رسول واجب القتل ہے ۔ جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔