Home » Gujranwala » حکومتی سیٹ اپ اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے، اظہر محمود چیمہ

حکومتی سیٹ اپ اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے، اظہر محمود چیمہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ کے سینئر راہنما وامیدوار پی پی91 چوہدری اظہر محمود چیمہ نے کہا ہے کہ حکومتی سیٹ اپ اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے بڑھتی ہوئی حکومتی کرپشن اور مہنگائی نے عوام سے زندگی کی حقیقی خوشیاں چھین لی ہیں وفاق اور پنجاب کے حکمرانوں کو اقتدار کے سوا کچھ بھی عزیز نہیں دونوں حکومتی جماعتیں ذاتی مفادات کی تکمیل کیلئے جدوجہد کررہی ہیں ان خیالات کاا ظہارا نہوں نے معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا منشور ہی ملک کو لوٹنا ہے عوام ان دھوکہ باز سیاستدانوں سے تنگ آچکے ہیں تحریک انصاف ہی عوام کے امیدوں کی آخری کرن ہے انتخابات میں عوام اپنے ووٹوں کے ذریعے انقلابی تبدیلی لائیں گے اور کرپٹ سیاستدانوں کا صفایا کریں گے ۔