Home » Gujranwala » حقوق سے محروم عوامی طبقہ کے مسائل کو فوری حل کرنا ہوگا،ڈاکٹر زین

حقوق سے محروم عوامی طبقہ کے مسائل کو فوری حل کرنا ہوگا،ڈاکٹر زین

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پاکستا ن تحریک انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر زین بھٹی نے کہا ہے کہ حقوق سے محروم عوامی طبقہ کے مسائل کو فوری حل کرنا ہوگا تحریک انصاف کا فلسفہ عوام میں شعور کی بیداری اور ان کے حقوق کی بحالی ہے عمران خان استحصالی قوتوں کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد کررہے ہیں حکمرانوں کو ملک وقوم سے کوئی سروکار نہیں ان خیالات کاا ظہار انہوں نے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہی عوام کا مقدر بدلے گی اور پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنائے گی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا سیاہ دور ختم ہوچکا ہے باشعور قوم اب ان کے جھانسہ میں نہیں آئیں گے ۔