Home » Gujranwala » وفاقی اور صوبائی حکومتیں مہنگائی کے طوفان میں اضافہ کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہے ،مہر خالد حسین

وفاقی اور صوبائی حکومتیں مہنگائی کے طوفان میں اضافہ کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہے ،مہر خالد حسین

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)وفاقی اور صوبائی حکومتیں مہنگائی کے طوفان میں اضافہ کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔ ہماری تنخواہوں اور دیگر اجناس کی قیمتوں سے ناجائز ٹیکس ختم کر ریلیف فراہم کیا جائے ۔ ان خیالات کااظہار آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کے وائس چیئر مین مہر خالد حسین ،سیکرٹری قیصر بٹ اور جنر ل سیکرٹری جماعت اسلامی حافظ سرفراز نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کا گزر بسر انتہائی مشکل سے ہو رہا ہے اور حکومت اپنے نت نئے ٹیکسوں سے غریبوں کا کچومر نکال رہی ہے ۔ملک میں غربت کی وجہ سے آئے روز خود کشیاں ہو رہی ہیں جس کی ذمہ دار صرف کرپٹ اور نااہل حکومت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو صرف اپنی جیبیں بھرنے کی پڑی ہوئی ہے غریب آدمی سے ان کو کوئی غرض نہیں ہے ۔اگر حکومت نے پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کے لئے فوری اقدام نہ کیے تو حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ۔