Home » Gujranwala » ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملہ بیرونی سازشوں کا نتیجہ ہے، حافظ سرفراز

ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملہ بیرونی سازشوں کا نتیجہ ہے، حافظ سرفراز

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملہ بیرونی سازشوں کا نتیجہ ہے ۔ اس طرح کے واقعات سے پاکستانی عوام کی سیاست سے توجہ ہٹائی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کااظہار حافظ سرفراز احمد جنرل سیکرٹری پی پی 99جماعت اسلامی جنڈیا لہ باغوالہ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی کی علم کے حصول کیلئے جدوجہد اس بات کا بین ثبوت ہیں کہ وہ پاکستان کی بہتری کیلئے پرامید ہے لیکن بزدلانہ حملے سے یہ بات عیاں ہوئی ہے کہ شرپسندوں کو پاکستان کا روشن مستقبل منظور نہیںاور نہ ہی ان شرپسندوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق ہے ۔انہوں نے ملالہ یوسف زئی اور اس کی ساتھی طالبات کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکرتے ہوئے حکومت پاکستان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اس حملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے حملہ آوروں کوجلداز جلد گرفتار کرکے انہیں عبرتناک انجام تک پہنچا کر پاکستان کی بیٹیوں کو تحفظ کا احساس دلایا جائے ۔