Home » Gujranwala » حکومت پچھلے ساڑھے چار سال میں کوئی بھی قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکی،ایس اے حمید

حکومت پچھلے ساڑھے چار سال میں کوئی بھی قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکی،ایس اے حمید

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریکِ انصاف کی پولیٹیکل اور سٹریجک کمیٹی کے رُکن اوراُمیدوار قومی اسمبلی حلقہ 96 ایس اے حمید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پچھلے ساڑھے چار سال میں کوئی بھی قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکی ا گراداروںسے ٹکراؤ اور متنازعہ امور میں الجھنے کی بجائے پور ی توجہ عوامی مسائل کے حل پر مرکوز کی جاتی تو ملک بہت سے درپیش سنگین ترین بحرانوں سے نجات حاصل کرلیتا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام پارٹیاں توانائی ، پانی، گیس اور تیل سمیت توانائی سے تعلق رکھنے والے تمام معاملات یعنی کالا باغ اور دیگر تمام ڈیمز وغیرہ پر ایک جامع اورمتفقہ لائحہ عمل مرتب کریں کیونکہ اگر اس سلسلے میں اب بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو نہ صر ف عوامی مسائل اور مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو گا بلکہ ملکی معیشت کا بھی جنازہ نکل جائے گا۔پاکستان تحریک انصا ف پبلک سیکر ٹیریٹ میں صنعت کاروں اور تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی کے بدترین بحران کے باعث عوام قیامت خیز زندگی گزارنے پر مجبور ہیں فیکٹریوں و کارخانوں کی بندش سے جہاں ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر آپہنچی ہے وہیں بیروزگاری میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس سے سڑیٹ کرائمز بڑھا ہے جبکہ ملکی ترقی و خوشحالی میں انتہائی اہم کردار ادا کرنے والے منی پاکستان کراچی میں بھی بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ نے نظام زندگی تباہ و برباد کر دیا ہے جس سے بیرونی و اندرونی سرمایہ کار ہجرت کر رہے ہیں ۔ایس اے حمید نے کہا کہ خدارا اس ملک کی حالت پر رحم کھاتے ہوئے حکمران کوئی کرشمہ دکھائیں یا عنانِ اقتدار سے الگ ہو جائیں تاکہ اہل قیادت سامنے آ سکے۔