Home » Gujranwala » پنجاب میں مقیم کشمیری مہاجرین پی پی پی کا ہر اول دستہ ہیں، عبدا لمجید

پنجاب میں مقیم کشمیری مہاجرین پی پی پی کا ہر اول دستہ ہیں، عبدا لمجید

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)پنجاب میں مقیم کشمیری مہاجرین پی پی پی کا ہر اول دستہ ہیں جنہوں نے ہر تحریک ہر محاذ پر بھٹو شہید کے نظریات پر لبیک کہتے ہوئے پارٹی کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور اپنی رہتی زندگی تک کشمیری مہاجرین پی پی پی کے ساتھ اپنا رشتہ نبھاتے رہیں گے اور 24اکتوبر کو ملکوال ضلع منڈی بہاؤالدین میں ہونے والے صدر پاکستان کے جلسہ عام میں کشمیری مہاجرین بھرپور طریقہ سے شرکت کر کے ثابت کردیں گے کہ کشمیر ی قوم پی پی پی کے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار پی پی پی آزاد کشمیر کے صدر وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری عبدا لمجید نے پی پی پی آزاد کشمیر آزاد جموں وکشمیر گوجرانوالہ ڈویژن ضلع و سٹی اور پنجاب کے تمام اضلاع کی تنظیموں کے عہدیداران ممبران آزاد کشمیر اسمبلی ٹکٹ ہولڈر ز ،کوآرڈینےئٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا،و زیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے ضلعی ڈویژنل صدر وجنرل سیکرٹری ممبران اسمبلی ٹکٹ ہولڈر کوآرڈینےئٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں سے کشمیریوں کے جلوس لیکر ان جلوس کی قیادت کرتے ہوئے پی پی پی کے جھنڈ ے سمیت اپنی شناخت کیلئے آزاد کشمیر کاقومی پر چم ساتھ لیکر جلسہ گاہ میں داخل ہوں اور آزاد کشمیر کاقومی پرچم جلسہ گاہ میں بھی لہراتے رہیں تاکہ ثابت ہو کہ جلسہ میں کشمیری مہاجرین بھرپور طریقہ سے موجود ہیں وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر نے تمام پارٹی عہدیداران کارکنان کو ہدایت کی کہ کشمیری مہاجرین مقیم پنجاب اپنے اپنے علاقوں سے زیادہ سے زیادہ کارکنوں کو لیکر اس تاریخی جلسہ میں شرکت کریں اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں اور آزاد کشمیر کا پرچم بلند رکھ کر اپنی شناخت کروائیں اور اس جلسہ کو تاریخی بنانے کیلئے فوری طور پر کارنر میٹنگوں رابطہ مہم اور جلسہ کو کامیاب اور تاریخی بنانے کے لئے انتظامات اور تیاریاں شروع کردےئے جائیں ۔اس موقع پر وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری عبدا لمجید نے ملکوال کے جلسہ کے سلسلہ میںآذاد کشمیر حکومت اور پی پی پی آذاد کشمیر کی طرف سے میڈیا کمیٹی کاانچارج شبیر حسین مغل کو نامزد کیا۔