Home » Gujranwala » وفاقی حکومت تاجران کو ریلیف دینے کیلئے بری طرح ناکام ہو گئی ہے ،فضل الرحمن

وفاقی حکومت تاجران کو ریلیف دینے کیلئے بری طرح ناکام ہو گئی ہے ،فضل الرحمن

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے وائس چیئرمین فضل الرحمن بابر کھرانہ اور انجمن تاجران پنجاب کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد یعقوب بہلولیہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت تاجران کو ریلیف دینے کیلئے بری طرح ناکام ہو گئی ہے ۔ آئے روز بجلی ‘گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غربت کی چکی میں پسے ہوئے افراد کو مزید ذلیل و رسوا کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بچانے کیلئے ان کرپٹ حکمرانوں سے نجات بے حد ضروری ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے اپنا سرمایہ بیرون ممالک میں منتقل کر دیا ہے ۔جس وجہ سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے ۔اگر ان کا ازالہ نہ کیا گیا تو مستقبل قریب میں بیروزگاری کا ایک نیا سیلاب امڈ آئیگا۔