Home » Gujranwala » آزاد پریس کلب کامونکے ایک بڑا ادارہ ہے، حامد رضا چشتی

آزاد پریس کلب کامونکے ایک بڑا ادارہ ہے، حامد رضا چشتی

کامونکے(محمد صفدر بٹ سے)صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور صحافی اپنی قلم کی طاقت سے عوام میں شعور پیدا کرتے ہیں،آزاد پریس کلب کامونکے ایک بڑا ادارہ ہے۔جس کے ارکان ہر وقت عوام کی فلاح بہبود اور معاشرے کی بہتری کے لیے اپنی خدمات پیش کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے تحصیل صدر حامد رضا چشتی نے اپنے ایک بیان مین کیا انہوں نے کہا کہ معاشرتی نظام کی بہترانداز میں تخلیق کے لیے صحافی اپنی نمایاں خدمات پیش کر رہے ہیں،ایسے لوگ جن کی قدرت بے پنا صلا حتوں سے نوازتی ہے اور بڑے کاموں کے لیے منتخب کرتی ہے یہ خوش قسمت اور قابل قدر ہے،آزاد پریس کلب کامونکے کے تمام ممبران جو عوام کی فلاوخ بہبود کے لیے دن رات کام کرتے ہیں جو غربیوں ،ناداروں ،یتیموں اور مظلوموں کی دعا ئیں سمیٹتے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ صحافی ملک کا وہ طقبہ ہیں جو جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور کالی بھیڑوں کو منظر عام پر لانے کے لیے دن رات کوشاں ہے،انہوں نے آزاد پریس کلب کامونکے کے چیرمین ملک محمد اسلم ،اور صدر رانا تصویر اشرف کو کامونکے میں اچھی صحافت کرنے پر مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو مزید اچھی صحافت کرنے کی توفیق عطا فرمائیںآمین،