Home » Gujranwala » کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کاراز وہاں کے نظام تعلیم میں مضمر ہوتا ہے ، زاہد سلیم

کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کاراز وہاں کے نظام تعلیم میں مضمر ہوتا ہے ، زاہد سلیم

سیالکوٹ(میڈیاورلڈ لائن) کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کاراز وہاں کے نظام تعلیم میں مضمر ہوتا ہے جبکہ حکومت پنجاب محدود وسائل کے باوجود نظام تعلیم کی بہتری کے لیے مثبت اقدام کر رہی ہے یوتھ فیسٹیول کی وجہ سے طلبہ کی نصابی غیرنصابی سر گرمیوں میں نکھار پیدا ہوا ہے ان خیالا ت کا اظہارڈسٹر کٹ کوارڈ ینیشن زاہد سلیم گوندل نے کوٹلی لوہاراں گورنمنٹ زنیب گرلز ہائر سکنڈری سکول میں اچانک دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا آج کی طالبات کل کی ماں ہے جس معاشرے کی ماں تعلیم سے آراستہ ہوگئی اُس خاندان ،معاشرے اور ملک کی ترقی میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہو سکتی اس موقع پر ڈی سی او نے سکول میںالشریف گروپ کی طرف سے 25 لاکھ روپے سے تیار کردہ شریف بلاک کا بھی دورہ کیااسی دوران سکنڈ ایئر میں زیر تعلیم طلبہ کے کلاس روم میں چلے گئے اور بچوں سے اُنکے نصاب کے سلسلہ میں سوال جواب کیے اور پرنسپل عابدہ شجر اور سٹاف کی تعریف کی ۔اس موقع پر ای ڈی او ایجو کیشن سجاد اسلم کاہلوں اور پرنسپل عابدہ شجر نے ڈی سی او کو سکول کی کارکر دگی سے آگاہ کیا،دریں اثناڈی سی او نے اشریف گروپ کی طرف سے فری ڈسپنسری کا بھی دورہ کیا اور الشریف گروپ کی خدما ت کا اعتراف کیا آخر میں چوہدری فضل محمود نے ڈی سی او کویاد گاری شیلڈ پیش کی اس موقع پر فصل طور ،رشید بٹ،کونسلر گلزار احمد ،نائب ناظم نوید الہی،ایس ایچ او عرفان شیرکے علاوہ مقامی شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔