Home » Gujranwala » پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آ کر قوم کو کرپٹ مافیا سے نجات دلائیگی، رانا نعیم الرحمن

پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آ کر قوم کو کرپٹ مافیا سے نجات دلائیگی، رانا نعیم الرحمن

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آ کر قوم کو کرپٹ مافیا اور امریکی ایجنٹوں سے نجات دلائے گی۔ فوری الیکشن نہ ہوئے تو ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان ہو گا ان خیالات کا اظہار ضلعی راہنما رانا نعیم الرحمن خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے عوام کے ووٹوں سے بنتی ہے مگر حکمران ڈالروں کے عوض امریکی غلامی پر اتر آئے ہیں ملک کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے ان ایجنٹوں سے نجات حاصل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار میں آ کر پاکستان سے امریکی اثرورسوخ ختم کریں گے۔ پاکستان ترقی کر سکتا ہے یہاں روزگار کے مواقع ہو سکتے ہیں، بجلی بحران کا خاتمہ ہو سکتا ہے ، ملک میں امن و امان آ سکتا تاہم شرط یہ ہے کہ ملک کا حکمران عمران خان جیسا مخلص اور دیانتدار لیڈر ہو۔ شریف برادران پنجاب میں اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں ۔ نواز ، زرداری سب ایک ہیں اور یہ ملکر کرپٹ نظام کو بچانا چاہتے ہیں لیکن عوام آئندہ انتخابات میں عوام اس کرپٹ ٹولے سے نجات حاصل کر لیں گے۔