Home » Gujranwala » دوران جنرل ہولڈ اپ 11مجرمان اشتہاری و عدالتی مفرورگرفتار

دوران جنرل ہولڈ اپ 11مجرمان اشتہاری و عدالتی مفرورگرفتار

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسرعبدالرزاق چیمہ کے حکم پرگوجرانوالہ پولیس نے گذشتہ روز جنرل ہولڈ اپ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب11مجرمان اشتہاری و عدالتی مفرور گرفتارکیے ۔ جب کہ دوران چیکنگ سماج دشمن عناصر سے 5رائفل ،2بندوق، 9پسٹل،4ریوالور اور سینکڑوں گولیاں برآمدکیں۔۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں ملزمان سے760گرام ہیروئن،1223 گرام چرس اور27شراب کی بوتلیں برآمدکیں اور31مشکوک موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لئے گئے ۔سی پی اونے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور امن و امان تباہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی اور اطلاعات کے موثر حصول کے لئے شہریوں سے قریبی رابطہ رکھا جائے۔سٹی پولیس آٖفیسرعبدالرزاق چیمہ نے اچھی کارکردگی کے صلہ میں پولیس افسروں اور جوانوں کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔