Home » Gujranwala » آمریت کی پیداوار عوام کو بیوقوف بناکر اقتدار پر قابض نہیں ہوسکتے،محمد اسلم

آمریت کی پیداوار عوام کو بیوقوف بناکر اقتدار پر قابض نہیں ہوسکتے،محمد اسلم

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) ممبر فیڈرل کونسل پاکستان پیپلزپارٹی وسابق ایم این اے خواجہ محمد اسلم لون، سابق صدر ڈسٹرکٹ بارملک عبدالباسط، نائب صدر سٹی و امیدوار این اے 97 طارق نوید لون، ضلعی رہنماخالد اسلام ڈار، چوہدری محمد بابر مہر، ضلعی صدر پیپلز ٹریڈرسیل شیخ پرویز احمد، نائب صدر پیپلزلیبر بیورو پنجاب جاوید اقبال انجم، نائب صدر پیپلزیوتھ ونگ محمد اشفاق خان، ڈویژنل سینئر نائب صدر پی وائی او سٹی تیمور ڈار، ثاقب شاہ صدر پی پی پی 92 ،جنرل سیکرٹری پی پی 92 محمد افتخار بٹ،جمشید پال صدر پی پی 94، سینئر نائب صدر پی وائی او ضلعی ملک عبدالنافع، ضلعی رہنما خاقان بابر،مشتاق احمد بادل، آغا عبدالمجید اور مبین خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آمریت کی پیداوار عوام کو بیوقوف بناکر اقتدار پر قابض نہیں ہوسکتے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملک اور جمہوریت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور اس کی موجودہ اتحادی حکومت نے پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مضبوط کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کی عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا بلکہ انہوں نے پنجاب کو معاشی طور پر تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا ساڑھے چار سالہ دور اقتدار اس بات کی عکاسی ہے کہ حکومت عوامی مسائل کے خاتمے اور ملک کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔