Home » Gujranwala » عوام ان کرپٹ حکمرانوں سے تنگ آگئے ہیں،خالد ظفر سانسی

عوام ان کرپٹ حکمرانوں سے تنگ آگئے ہیں،خالد ظفر سانسی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے راہنما چوہدری خالد ظفر سانسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں موجودہ وفاقی اور صوبائی اسمبلیاں مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے اگر تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں حصہ لیتی تو دونوں مفاد پرست جماعتوں کو عبرتناک شکست ہوتی انہوں نے کہا کہ عوام ان کرپٹ حکمرانوں سے تنگ آگئے ہیں اور عمران خان کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں آئندہ انتخابات میں چوروں اور لٹیروں کا مکمل صفایا کریں گے اور عدل وانصاف پہ مبنی معاشرشے کا قیام عمل میں لائیں گے موقع پرست سیاستدانوں کو بھگانا ہی تحریک انصاف کا مشن ہے ۔