Home » Gujranwala » ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملہ بھی امریکی ایجنٹوں نے کرایا ہے،جمیل الراعی

ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملہ بھی امریکی ایجنٹوں نے کرایا ہے،جمیل الراعی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ گوجرانوالہ کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر جمیل الراعی نے کہاہے کہ امریکہ اور پاکستان کے حکمرانوں کی ملک پر مسلط کی گئی پالیسیاں خطرناک ثابت ہورہی ہیں جس کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان میں افراتفری ،خو ف وہراس پھیلا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شفیع پہلوان ،چوہدری محمد یوسف،شاہد غفاری،عمران مہر،طیب ،چوہدری خوشی محمد،ریاست علی بسراء ،ریاست علی کمبوہ اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملہ بھی امریکی ایجنٹوں نے کرایا ہے اور علماء اکرام کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی ہے جھوٹ کا سہارا لے کر پاکستانی عوام کو تقسیم کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے امریکہ پاکستان میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے مہنگائی ،بیروزگاری ،لاقانونیت ،قتل ،ڈکیتی کا راج کرانا چاہتے ہیں اور پاکستان کا اندھیروں کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے پاکستانی حکمران اور امریکہ اور اپنی روش بدلنا ہوگی اور معصوم جانوں کا قتل عام بند کرنا ہوگا تب ہی پاکستان میں امن اور خوشحالی آئے گی