Home » Gujranwala » جماعت اسلامی کا ہدف ملک میں انقلاب لاناہے، عبیداللہ گوہر

جماعت اسلامی کا ہدف ملک میں انقلاب لاناہے، عبیداللہ گوہر

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ ڈاکٹر عبیداللہ گوہر نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ہدف ملک میں انقلاب لاناہے اورہم اس کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی مکمل دین اسلام کی علمبردار ہے۔قوم نے اپنا اقتدار اور نظام کی باگ ڈور چوراچکوں کے سپرد کی ہوئی ہے۔مہنگائی،کرپشن،لوٹ مار،دہشتگردی اور بے روزگاری نے قوم کو زندہ درگور کردیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کے اتار چڑھاؤ سے افراط زر کی شرح میں7.46فیصد کی رفتار سے اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہپاکستان کے ادارہ شماریات کے نتائج کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں ہونے والے اضافہ سے افراط زر میں مسلسل اضافہ ہوتا رہے گا۔انہوں نے اعدادو شمار بتاتے ہوئے کہاکہ اس مہنگائی سے آٹھ ہزار روپے ماہانہ کمانے والے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ان کے لئے شرح مہنگائی 9.76فیصد کی رفتار سے بڑھی ہے جبکہ8سے12ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں کے لئے6.35فیصد اور35ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں کی شرح4.96فیصد رہی ہے۔